ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ممتابنرجی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شامل ہوں گی

ممتابنرجی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شامل ہوں گی

Sun, 25 Dec 2016 21:55:19  SO Admin   S.O. News Service

کولکا تہ، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی حکومت کے خلاف مشترکہ اپوزیشن کھڑا کرنے کی کوشش کے تحت مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی 27/دسمبرکوہونے والی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے کل دہلی پہنچیں گی۔ترنمول کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے میڈیا سے کہاکہ ہماری پارٹی سربراہ کل دہلی جائیں گی اور 27/دسمبر کو اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شامل ہوں گی، اس میٹنگ میں آگے کی کارروائی پر بحث کی جائے گی۔اس کے علاوہ، ممتا دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے ساتھ الگ  سے ملاقات بھی کر سکتی ہیں،وہ دوسری ا پوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گی۔مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کی شروع سے ہی سخت مخالفت اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہیں ممتا دہلی میں ایک دھرنے میں شامل ہوئی تھیں اور وہ لکھنؤ اور پٹنہ میں بھی ا س کی مخالفت میں منعقد اجلاسوں میں شامل ہو چکی ہیں۔
 


Share: